سوات سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کے ہمراہ امن کا نوبیل انعام وصول کر لیا ہے۔
ملالہ اور کیلاش کو رواں برس اکتوبر میں مشترکہ طور پر اس انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا اور انھیں یہ
انعام بدھ کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔
17 سالہ ملالہ امن کا نوبیل انعام کرنے والی کم عمر ترین فرد ہیں۔
تقریب کے آغاز میں نوبیل کمیٹی کے چیئرمین تھور جان جیگ لینڈ نے اپنے خطاب میں ملالہ یوسفزئی اور کیلاش ستیارتھی کو امن کا علمبردار قرار دیا۔